کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، سیکریٹری ٹو سی ایم زمان ناریجو، سیکریٹری کالیجز شہاب انصاری، ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو، کنسلٹنٹ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صلاح ہیثمی، بی ایم جی ایف کی سینئر پروگرام آفیسر ماریہ مے، انچارج ای او سی ارشاد سودھر، سی ای او پی پی ایچ آئی جاوید جاگیرانی شریک
اسلام آباد سے این ای سی او کوآرڈینیٹر کیپٹن انوارالحق، ڈویژنل کمشنرز اور مخلتف اضلاع کے ڈی سیز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک
ملک بھر میں پولیو کے خطرات بدستور موجود ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
پولیو کے خاتمے کے لیے فوری، ہدفی، اور اجتماعی کارروائی ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
پولیو کے خلاف جنگ دراصل اعتماد اور مساوات کی جنگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں انسداد پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو گی، وزیراعلیٰ سندھ
مہم 26 مئی سے یکم جون 2025 تک جاری رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، سید مراد علی شاہ
پولیو مہم کی نگرانی خود کرتا ہوں تاکہ کوئی کوتاہی نہ ہو، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر صحت اور ای سی او انچارج کی انسداد پولیو مہم پر بریفنگ
رواں سال سندھ میں 4 جبکہ ملک بھر میں 10 پولیو کیسز ظاہر ہوئے ہیں، اجلاس میں آگاہی
افغانستان میں 2 سے 10 پولیو کیسز رپورٹ ہونا افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اپریل کی انسداد پولیو مہم بھرپور رہی، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
شہید بینظیرآباد میں پولیو ویکسین کوریج 100 فیصد رہی، اجلاس کو آگاہی
حیدرآباد اور سکھر میں پولیو ویکسین کوریج 99 فیصد رہی
لاڑکانو اور میرپورخاص میں 98 فیصد جبکہ کراچی میں 94 فیصد رہی
صوبے میں گندے پانی کے 11 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، اجلاس میں انکشاف
پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
صوبے کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو ٹیمیں سرگرم ہوں گی
80000 سے زائد تربیت یافتہ ورکرز مہم میں حصہ لیں گے، اجلاس کو بریفنگ
25539 پولیس اہلکار مہم کے دوران تعینات ہوں گے، اجلاس میں آگاہی
قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے وٹامن اے کے قطرے بھی بچوں کو دیے جائیں گے
وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی کے ہائی رسک علاقوں میں انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنے کی ہدایت
157 ڈاکٹرز کو 6780 انکاری کیسز کے لیے تعینات کیا گیا، اجلاس کو آگاہی
2524 مزاحم انکار والدین کو پولیس کی مدد سے کور کیا جائے گا، بریفنگ
یونین کونسل سطح پر Refusal Conversion Committees فعال کر دی گئی ہیں
ہر چھوٹا ہوا بچہ ممکنہ پولیو کیس ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
والدین، علماء، اساتذہ اور ورکرز کے ساتھ مل کر ہر بچے کو ویکسین دینا ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ
محکمہ صحت نے پولیو ویکسین سے انکار کے رجحان پر مؤثر کنٹرول حاصل کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ


