غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) جنوبی غزہ میں مزاحمت کاروں کا گھات لگاکر حملہ۔ ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، دوسرا زخمی
ذرائع کے مطابق مزاحمت کاروں نے ایک قافلے پر فائرنگ کی تو 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ڈنیلو مکانو بکتر بند سے اتر کر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ “حملہ آوروں” کے پیچھے دوڑا۔ مزاحمت کار ایک کھنڈر بنی عمارت میں “چھپ” گئے۔
کافی دیر فائرنگ کے بعد جب یہ دونوں عمارت کے اندر داخل ہوئے تو مزاحمت کار بارود کی ڈوری کو دیاسلائی دکھاکر وہاں سے نکل لئے اوریہ سپاہی ملبے میں دفن ہوگئے ۔ مرنے والے سپاہی کے ساتھی کو زخمی حالت میں وہاں سے نکال لیاگیا
60


