معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے، فرح عظیم ایم پی اے

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایمان پاکستان تحریک کے چیئرپرسن دختر بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ایک سفاکانہ اور انسانیت سوز واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا اور تعلیم کے فروغ کو روکنا ہے، جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم ان معصوم بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اور ایسی کاروائیاں ہماری قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے ہم ان ناسوروں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں