یروشلم (ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ اور دی ڈیموکریٹس پارٹی کے موجودہ قائد یائیر گولان نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔
اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عقل مندانہ طرزِ عمل اختیار نہ کیا گیا تو عالمی برادری میں ایک ایسی ریاست بن جائیں گے جیسا کہ ماضی میں جنوبی افریقا نسل پرستانہ پالیسیوں کے سبب بن چکا تھا۔”


