5

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مرکزی اور ٹاون ذمہ داران کی ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مرکز بہادرآباد میں مرکزی ذمہ داران اور مختلف ٹاونز کے ذمہ داران نے ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور، عوامی مسائل، پارٹی کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران مختلف ٹاون کے ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقوں کی تنظیمی سرگرمیوں، عوام کو درپیش مسائل اور جاری اقدامات سے چیئرمین کو آگاہ کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کو عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اور فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور مسائل کے عملی حل کے لیے جدوجہد ہے، انہوں نے تنظیمی نظم و ضبط، کارکنان سے مسلسل رابطے اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ہی پارٹی کی اولین ترجیح ہے، ملاقات میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں