کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ملیر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دورانِ گشت اندرونِ علاقہ دائود گوٹھ، نزد گورنمنٹ اسکول ملیر سٹی کراچی، ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عاقب ولد گلزار کے نام سے ہوئی، جبکہ کارروائی کے دوران اس کا ساتھی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
گرفتار ملزم نے اپنے فرار ساتھی ملزم کا نام ظفر ولد عبدالغفور
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 24 گرام آئس برآمد کی، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی جانب سے پھینکی گئی 54 گرام آئس بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔
واقعہ کے حوالے سے تھانہ ملیر سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔


