کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) افسرانِ بالا کی ہدایات اور ضلع بھر میں ڈسپلے آف ویپن کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ ملیر کینٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عمران ولد فضل قیوم کے نام سے ہوئی، جو AIGZEN Security Company سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک رائفل 223 بور بمعہ دو میگزین اور 12 زندہ کارتوس برآمد کر لیے۔
واقعہ کے حوالے سے تھانہ ملیر کینٹ میں مقدمہ الزام نمبر 339/2026 بجرم 188 تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


