6

ایک ہفتہ قبل مواچھ گوٹھ سے اغواء ہونے والی مسکان بازیاب ، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس آئی او موچکو انسپکٹر ارشد تنولی نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کیماڑی مسرور جتوئی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل شیخ محلہ مواچھ گوٹھ سے اغواء ہونے والی دوشیزہ مسکان ولد ریاض کو گزشتہ شب بحفاظت بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا مغویہ اور ملزم کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے ۔ مغویہ کے والد ریاض نے پولیس کارکردگی بالخصوص ایس آئی او ارشد تنولی پر پورے اعتماد و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی مسرور جتوئی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔یاد رہے کہ مغویہ کے والد ریاض نے دو روز قبل سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے ایس ایس پی مسرور جتوئی سے اپنی بیٹی کی بازیابی کی اپیل کی تھی جس پر افسر بالا نے ایس آئی او کو تین روز میں مغویہ بازیاب کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں