بیجنگ (ایچ آراین ڈبلیو) چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہےکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دےگا۔
دورہ چین میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنےکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانےکا خیرمقدم کرتا ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جامع، دیرپا جنگ بندی کے حصول اور بنیادی حل تلاش کرنےکی حمایت کرتے ہیں، چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دےگا۔
چینی وزیر خارجہ نے مزیدکہا کہ چین پاکستان کو صنعت، زراعت، توانائی اور معدنی ذخائر کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے،چین پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف تعاون میں بھی اضافہ کرنا چاہیے۔


