سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو) سرگودھا پولیس نے چک 72 جنوبی میں 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک قریبی رشتے دار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بچی کو دو روز قبل چک 71 جنوبی سے اغوا کیا گیا تھا، تاہم کارروائی کے دوران اسے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت تصور کے نام سے ہوئی ہے، جو متاثرہ بچی کی والدہ کا سگا ماموں بتایا جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں مبینہ جنسی زیادتی کی تصدیق کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ بچی کو دوسرے شہر لے جا کر قتل کرنے اور لاش ٹھکانے لگانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بس اسٹاپ سے گرفتار کر لیا۔
سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موبائل فون کی لوکیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
This content can’t be shown for safety reasons


