کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 11 جولائی 2026 کو شام 4 بج کر 45 منٹ پر ملیر ندی بند، کچرا کنڈی کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت دانش لجبر ولد لجبر سلیم کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کر لی، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق اس کے خلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ نمبر 297/23 بجرم دفعہ 381-A پہلے سے درج ہے، جبکہ مزید ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


