20

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی ٹی آئی کراچی کی شدید تنقید

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

11 جولائی 2026 کو جاری پریس ریلیز میں فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صرف ایندھن تک محدود نہیں رہتے بلکہ آٹا، سبزیاں، دودھ، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، جس سے عام شہری کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی میں اضافے کے ذریعے ان پر مزید مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “حکومت کا معاشی ماڈل یہی ہے کہ عوام قربانیاں دیں اور حکمران مراعات لیں۔”

فوزیہ صدیقی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ بلا تاخیر عوام تک منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن مہنگائی اور عوامی مسائل کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں