پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) خیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں میں 11 ہزار 738 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت کے اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں میں 11 ہزار 738 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی
، گزشتہ 3 ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں سے 17 ہزار 271 میٹرک ٹن کھاد بھی برآمد ہوئی ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کارروائیوں میں 4 ہزار 837 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی جبکہ 11 ہزار لٹر سے زائد پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ غیرقانونی قبضہ مافیا کیخلاف 410 آپریشنز میں 2 ہزار 296 کنال کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ کسٹم کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 28 ہزار 718 سگریٹ سٹیکس برآمد ہوئی ہیں۔اسی طرح غیرقانونی 3 ہزار 996 کلو گرام کپڑے کی ا سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 14 کلو گرام چرس، 136 کلو گرام ہیروئن، 94 کلو گرام افیون برآمد ہوئی، کروڑوں روپے مالیت کی 57 کلوگرام آئس، 550 نشہ آور گولیاں بھی ملی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منشیات ا سمگلر کے 103 کیسز میں 108 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں 6 ہزار 421 بجلی کے کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ 10 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔


