کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان، جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام چینی زبان کے سرٹیفیکیٹ کورسز میں داخلوں کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب امیدوار 15 جولائی 2026ء تک اپنے درخواست فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
جامعہ کراچی انتظامیہ کے مطابق داخلے کے خواہشمند امیدوار 500 روپے کے عوض درخواست فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) سے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک حاصل اور جمع کرا سکتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق منتخب امیدواروں کی فہرست 17 جولائی 2026ء کو آویزاں کی جائے گی، جبکہ داخلہ فیس 20 جولائی سے 24 جولائی 2026ء تک جمع کرائی جا سکے گی۔ چینی زبان کے سرٹیفیکیٹ کورسز کی باقاعدہ کلاسوں کا آغاز یکم اگست 2026ء سے ہوگا۔


