ڈیرہ غازی خان (ایچ آراین ڈبلیو) قبائلی علاقے میں شہری پر خاتون سے مبینہ تعلقات کا الزام میں جرگے کے فیصلے پر شہری کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کےلیے رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑ دیاگیا۔
جرگے کے فیصلے کے بعد شہری پانی میں مقرر وقت تک رہنے کے بعد زندہ نکل آیا۔
قبائلی رسم کے مطابق متاثرہ شخص کو دوسرےشخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے اور پانی میں رہنے کے دوران اپنا سر پانی کے اندر ہی رکھنا ہوتا ہے۔
بعد ازاں غیرقانونی جرگے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا، اس سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی، لہٰذا وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔


