کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر کراچی پولیس کے انتظامی امور کو مزید مؤثر، جدید اور شفاف بنانے کے لیے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HRMIS) کے حوالے سے دو روزہ تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔
تربیتی سیشن میں شیٹ کلرکس، HRMIS انچارجز اور آپریٹرز کو سسٹم کے مؤثر استعمال، آپریشنل امور اور ریکارڈ مینجمنٹ سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انتظامی امور کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق اس تربیت کا مقصد افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، انسانی وسائل سے متعلق معاملات کو جدید تقاضوں کے مطابق منظم کرنا اور HRMIS سسٹم کے ذریعے انتظامی امور کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامی نظام میں جدت، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے عوامی خدمات اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔


