کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شارجہ سے کراچی آنے والا K2 Airways کا کارگو طیارہ کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت عملے کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ جاں بحق افراد میں پائلٹ محمد رضوان ادریس اور معاون پائلٹ فیصل جتوئی بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل وجوہات تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوں گی۔


