کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان مفتی قاسم فخری کی جانب سے کراچی میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ پر رد عمل ، ترین لوڈ شیڈنگ نے اہلیان کراچی کو شدید ازیت میں مبتلا کر دیا ۔ امیر کراچی TLP مفتی قاسم فخری نے کہا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کر کے حکومت نے عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ۔ سندھ حکومت ، کے الیکٹرک کی پشت پناہی میں حد سے تجاوز کر چکی ۔
کے الیکٹرک اتنا ہی اچھا ادارہ ہے تو اسے کسی اور شہر میں کیوں ٹھیکہ نہیں دیا جاتا ؟ 16 سے 24 گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے الیکٹرک کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ۔ بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ، تاجروں کا جینا محال ہو چکا ہے ۔
اگر ملکی سلامتی اداروں کو ملک کی معاشی ترقی عزیز ہے تو کے الیکٹرک کا بستر گول کیا جائے ۔


