کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شیر شاہ کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی اطلاع پر پہنچنے والی پاکستان رینجرز کی موبائل پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔
رینجرز کی فوری جوابی کارروائی میں حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزم منشیات کا عادی بتایا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔


