کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ضلع ملیر میں عرصہ دراز سے تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو ناجائز تعمیرات اور اس میں ملوث بلڈرز و متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، ذوالفقار بلیدی نام کا یہ افسر ہر طرح کی تادیبی کارروائی سے محفوظ ہے اور دھڑلے سے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کر رہا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق اس وقت بھی ضلع ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں پلاٹ نمبر 18 سوئیٹ ہوم، پلاٹ نمبر 2/3 لیاقت ایونیو پر ذوالفقار بلیدی کی سرپرستی میں نقشے کے خلاف تعمیرات جاری ہیں۔ سوال تو بنتا ہے کہ جب ضلع وسطی میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث بلڈرز و متعلقہ افسران کو گرفتار کیا جا رہا ہے تو ضلع ملیر کے ماڈل کالونی میں اپنی چوہدراہٹ قائم کئے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی اب تک کیوں بچا ہوا ہے؟
54


