22

تھانہ ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، 5 غیر قانونی افغان شہری گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ملیر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایس پی ضلع ملیر کے واضح اور سخت احکامات پر تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ابراہیم حیدری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے میں چیکنگ مہم کے دوران پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم اور سفری و قانونی دستاویزات سے محروم افغان باشندوں کو حراست میں لیا۔

گرفتار کیے گئے افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اسد اللہ ولد صاحب خان
اختر محمد ولد عین الدین
اسرائیل جان ولد نصر الدین
اسماعیل ولد محمد ابراہیم
نعمت اللہ ولد محمد ہاشم

قانونی کارروائی اور ضابطے کی تکمیل کے بعد تمام گرفتار شدگان کو پولیس کی سخت نگرانی میں افغان کیمپ (GCT کالج) کے انچارج کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں مروجہ قوانین کے تحت ملک بدر کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ملیر کی جانب سے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں