لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) ٹک ٹاکر رجب بٹ کا نوجوان پر تشدد، رجب بٹ کے تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رجب بٹ نے سفید کار میں بیٹھے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھ دو اور افراد بھی تشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں
متاثرہ شخص عمران نے رجب بٹ کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دے دی
متاثرہ شہری عمران کے مطابق ہماری گاڑی کے آگے ایک موٹرسائیکل والا زگ زیگ کررہا تھا۔موٹرسائیکل والے کو آواز دے کر منع کیا ۔
اتنے میں رجب بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ کار آگے لگا کر راستہ روکا۔رجب بٹ نے بغیر بات کیے آکر تشدد کرنا شروع کردیا۔


