کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون میں گلستانِ جوہر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ گشت مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت آصف احمد ولد محمد ریاض اور عبدالسلام ولد عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پسٹل، ایک نقلی پسٹل، متعدد چھینے گئے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق مزید معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔


