21

مبینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون کی مبینہ ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ گشت عظیم خان گوٹھ میں کارروائی کی گئی، جہاں سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر KFZ-4840 برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ مبینہ ٹاؤن کے علاقے سے سرقہ کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 357/2026 کے تحت تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد محمد یوسف اور عمران ولد عبد الستار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں