23

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر، منشیات و گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) حیدرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور مین پوری/گٹکا سپلائرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں طارق رزاق خان دھاریجو (ڈی آئی جی حیدرآباد رینج) اور شاہزیب چاچڑ (ایس ایس پی حیدرآباد) کی ہدایات پر کی گئیں۔

چیک پوسٹ نسیم نگر

نسیم نگر چیک پوسٹ پر انچارج انسپیکٹر غلام حسین پیرزادہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دورانِ پٹرولنگ نجی کیفے پر کارروائی کی۔ پولیس نے دو ملزمان روہیت ہمبلانی اور مہیش کمار میگواڑ کو گرفتار کر لیا، جبکہ کیفے کا مالک نقاش شیخ پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔
کارروائی کے دوران 2 عدد حقے اور مختلف مضرِ صحت فلیور برآمد ہوئے۔ گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 326/2026 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ بلدیہ

تھانہ بلدیہ میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائرز آصف عرف نواب اور سائین داد سدھیر کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 6 عدد گٹکے کے پیکٹ برآمد ہوئے، جن کے خلاف کرائم نمبر 113/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

چیک پوسٹ ایئرپورٹ

چیک پوسٹ ایئرپورٹ پر انچارج سب انسپیکٹر محسن علی جمالی نے دورانِ پٹرولنگ گٹکا فروش وزیر علی پنہور کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 3 عدد گٹکے کے پیکٹ برآمد ہونے پر کرائم نمبر 311/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ سائٹ

تھانہ سائٹ میں ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر مغل نے لیڈیز اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے درگاہ اسد شاہ کے قریب سے خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں خاتون نصرین بی بی کے قبضے سے 510 گرام چرس، اسلم شاہ کے قبضے سے 215 گرام چرس اور آفتاب مستوئی کے قبضے سے 280 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 94/2026 زیر دفعہ 9(1) 3(A) اور کرائم نمبر 95/2026 زیر دفعہ 9(1) 3(B) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق شہر میں جرائم، منشیات اور سماجی برائیوں کے خلاف مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں