20

تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سیکٹر 5-B/3 رحمانیہ موڑ کے قریب دورانِ گشت پولیس اور دو مسلح اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان پولیس مقابلہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت جنید ولد انور (عمر تقریباً 22 تا 25 سال) کے نام سے ہوئی، جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم محمد اظہر ولد محمد خلیل (عمر تقریباً 25 تا 28 سال) بتایا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول، ایک موٹر سائیکل، ایک موبائل فون، نقد رقم اور بٹوہ برآمد کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں سے متعلق اہم معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف اسلحہ، پولیس مقابلہ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں