اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث دو سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی ہدایات پر تھانہ شمس کالونی پولیس نے ایس ایچ او دلشان فاروقی کی زیرِ نگرانی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی اور تین موبائل فون برآمد کیے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً چھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس کے نتیجے میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کامیاب کارروائی اور بہترین ریکوری پر تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم کے خلاف مزید مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔


