18

زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ: فلک جاوید کی ضمانت پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے فلک جاوید کی ضمانت پر سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

یہ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔ فلک جاوید نے جیل سے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، لہٰذا ملزمہ کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ فلک جاوید کے خلاف پولیس پر حملے کے الزام میں تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں