20

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں پیش رفت

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے لوٹا لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 13 جولائی تک توسیع بھی کر دی۔ کیس سے متعلق مزید پیش رفت تفتیش مکمل ہونے اور آئندہ سماعت پر متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں