لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) سانحہ کاہنہ میں 14 بچوں کی شہادت کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کے مالک ریحان، عثمان، عمر پسرانِ محمد صدیق اور عمیر مستری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ نو میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322 اور 377-H کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق سانحے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


