12

منشیات اور گٹکا/مین پوری سپلائرز کے خلاف بڑی کارروائیاں، خاتون سمیت 18 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)حیدرآباد میں ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا و مین پوری سپلائرز اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف تھانوں اور چیک پوسٹس پر کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت مجموعی طور پر 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تھانہ ہوسڑی:
ایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی قمبر نے دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے فحاش حرکات کے ارتکاب پر ایک خاتون ماروی خاصخیلی اور ملزمان عادل پٹھان، معین عمرانی اور امداد سیال کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 259/2026 زیر دفعہ 294، 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں منشیات فروش لونگ مغیری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 802 گرام بھنگ برآمد کی گئی، جس پر کرائم نمبر 261/2026 زیر دفعہ 9(1)A نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ مارکیٹ:
ایس ایچ او انسپکٹر نیک محمد کھوسو کی قیادت میں پیٹرولنگ کے دوران منشیات فروش وسیم پٹھان، رامیش قاضی، محمد بلال شیخ اور زمان علی راجپوت کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 217/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

تھانہ بلدیہ:
ایس ایچ او سب انسپکٹر مظفر علی خالدی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر حماد اکبر سلاوٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 پیکٹس اور 200 عدد گٹکا ساشے برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف کرائم نمبر 112/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ سخی پیر:
ایس ایچ او انسپکٹر فیض علی شاہ کی قیادت میں مین پوری فروش علی چندریگڑ اور کبیر چندریگڑ کو 80 عدد گٹکا سمیت گرفتار کیا گیا۔ مزید کارروائی میں اعجاز قریشی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پسٹل برآمد کیا گیا، جس پر کرائم نمبر 99/2026 زیر دفعہ 23-A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ پھلیلی:
ایس ایچ او انسپکٹر محمد ہاشم بروہی نے پیٹرولنگ کے دوران منشیات فروش وقاص کمبھار اور وسیم ملاح کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 117/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ فورٹ:
ایس ایچ او انسپکٹر غلام حیدر شاہانی کی کارروائی میں راحیل گڈی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ملزم کے خلاف کرائم نمبر 83/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

چیک پوسٹ ائیرپورٹ:
انچارج سب انسپکٹر محسن جمالی نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش عرفان چنہ (150 عدد) اور ناصر پنہور (100 عدد) کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 308/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جرائم اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں