کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گل پلازہ سانحے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں پراسیکیوشن نے پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا چالان ایک بار پھر اعتراض لگا کر واپس کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے سانحہ گل پلازہ سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ چالان کے ساتھ منسلک نہیں کی، جبکہ گل پلازہ کے ڈیزائن میں کی گئی تبدیلیوں اور مبینہ انتظامی غفلت کی تفصیلات بھی چالان میں شامل نہیں کی گئیں۔
پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اہم نکات کے بغیر چالان نامکمل ہے، جس پر پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام اعتراضات دور کر کے چالان دوبارہ عدالت میں جمع کرایا جائے۔ واقعے میں ذمہ داران کے تعین اور قانونی کارروائی کے لیے مکمل اور جامع چالان کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔


