53

غزہ کے صبرہ محلے میں اسرائیلی فضائی حملہ، متعدد فلسطینی شہید و زخمی

غزہ شہر (ایچ آراین ڈبلیو) مقامی ذرائع کے مطابق، غزہ شہر کے وسطی علاقے صبرہ میں آج ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملہ اچانک کیا گیا اور نشانہ ایک پرامن رہائشی گھر تھا، جس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے۔ مقامی رضاکار اور امدادی ادارے محدود وسائل کے ساتھ ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو قریبی الشفاء میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں عملہ پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے۔

صبرہ محلہ غزہ شہر کا گنجان آباد علاقہ ہے جہاں پہلے بھی کئی بار اسرائیلی حملے ہو چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اس علاقے میں شہری آبادی پر براہِ راست حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔

اس واقعے سے ایک بار پھر غزہ میں جاری انسانی المیہ اور اسرائیلی جارحیت کی سنگینی دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی اور عدم مداخلت فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں