کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کے-الیکٹرک کے دفاتر پر حملے اور پرتشدد مظاہروں کی سخت مذمت کرتے ہیں، ترجمان کے-الیکٹرک
ناجائز مطالبات منوانے کیلئے کے-الیکٹرک عملے کو یرغمال بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک
پی۔اینڈ ٹی کالونی سے شرپسند عناصر نے ڈیفنس آئی بی سی پر حملہ کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ ترجمان کے-الیکٹرک
پی اینڈ ٹی کالونی کے نادھندگان پر عدم ادائیگیوں کے باعث واجب الادا رقم 52 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک
شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے بھرپور مدد کی اپیل کرتے ہیں، ترجمان کے-الیکٹرک
مفت بجلی کی فراہمی کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک
لوڈ شیڈنگ کے-الیکٹرک کی ویب سائٹ ہر دیے گیے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک
علاقہ مکین بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ ترجمان کے-الیکٹرک
بلوں کی بروقت ادائیگیاں اور بجلی چوری سے مکمل اجتناب علاقے میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا باعث بنتی ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک


