24

بلوچستان میں سوئی گیس کے نئے ریٹ شیڈول کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

**کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو):** بلوچستان میں سوئی گیس کے نئے ریٹ شیڈول کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں نئے نرخوں کو آئینِ پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست سید نزیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کا نیا ریٹ شیڈول آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 158 سمیت آرٹیکلز 7، 8 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق چونکہ قدرتی گیس بلوچستان سے حاصل کی جاتی ہے، اس لیے آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت اس وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے، لہٰذا گیس کی قیمتوں کا تعین بھی آئینی تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر پریشان نہ ہوں، کیونکہ یہ مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور بلوچستان ہائی کورٹ جلد اس آئینی درخواست پر سماعت کرے گی۔

**HRNW کی حمایت کریں:**
آزاد، غیر جانبدار اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کے فروغ کے لیے **HRNW** کی معاونت کریں۔ آپ کا تعاون معیاری صحافت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
**Support HRNW:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

**ڈسکلیمر:**
یہ خبر عدالت میں دائر کی گئی آئینی درخواست اور درخواست گزار کے مؤقف پر مبنی ہے۔ **HRNW** غیر جانبدارانہ صحافت کے اصولوں کے مطابق تمام متعلقہ فریقوں کے مؤقف کو اہمیت دیتا ہے۔ چونکہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے عدالت کے حتمی فیصلے تک اس خبر کو کسی قانونی یا عدالتی نتیجے کے طور پر نہ لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں