**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی کے تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان ولد انور جمیل اور محمد اسماعیل ولد ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے گلشنِ اقبال اور ایف بی ایریا کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور ماضی میں بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
—
**HRNW کی حمایت کریں:**
آزاد، غیر جانبدار اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کے فروغ کے لیے **HRNW** کی معاونت کریں۔ آپ کا تعاون معیاری صحافت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
**Support HRNW:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
**ڈسکلیمر:**
یہ خبر ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے پر مبنی ہے۔ **HRNW** غیر جانبدارانہ صحافت کے اصولوں کے مطابق خبر شائع کرتا ہے۔ مقدمہ زیرِ تفتیش ہے، لہٰذا گرفتار افراد کے خلاف عائد الزامات عدالت میں ثابت ہونے تک وہ قانون کی نظر میں بے گناہ تصور کیے جائیں گے۔


