8

عدالت کا مدعی غلام اصغر شر کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا حکم، اطہر مقصود اور احسن احمد کی عبوری ضمانت منظور

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے درخواست گزار اطہر مقصود اور احسن احمد کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اہم احکامات جاری کر دیے۔ سماعت کے دوران عدالت نے مدعی غلام اصغر شر کے خلاف جے آئی ٹی (JIT) تشکیل دینے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق وزیر داخلہ سندھ، مدعی غلام اصغر شر کے خلاف آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز اور پولیس پر مشتمل جے آئی ٹی قائم کریں گے۔ سماعت کے دوران جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو عدالت آنے سے روکنا اور انہیں دھمکیاں دینا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے وکالت کے پیشے سے متعلق سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں موجود کچھ کالی بھیڑیں پوری برادری کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں، جبکہ قانون کے پیشے کو “قبضہ مافیا” جیسے القابات سے پکارا جانا انتہائی شرمناک ہے۔

دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے انکشاف کیا کہ مدعی غلام اصغر شر نے متعدد ایف آئی آرز درج کروا رکھی ہیں اور اس پر لوگوں کو بلیک میل کرنے اور غیر قانونی جائیدادوں پر قبضے کے سنگین الزامات بھی عائد ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ مدعی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مبینہ تعلقات سامنے آئے ہیں۔

وکیلِ صفائی کے مطابق مدعی کے خوف اور دھمکیوں کے باعث ملزمان نے ٹرائل کورٹ سے رجوع نہیں کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان پر عائد تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں، لہٰذا ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے ملزمان کو 5,000 روپے کے مچلکے اور ضمانتی دستاویزات جمع کرانے کا بھی حکم جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں