19

ایسٹ زون انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی بڑی کارروائیاں، مفرور ملزمان گرفتار، مغوی و مغویہ بازیاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے ایسٹ زون میں انویسٹیگیشن ونگ ملیر نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مفرور و مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ اغوا اور گمشدگی کے مقدمات میں مغوی اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق:

تھانہ قائد آباد کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 363/26 (دفعہ 363/34 ت پ) میں 3 سالہ محسن ولد فدا حسین کو بازیاب کر لیا۔
تھانہ ملیر کینٹ کی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 268/26 (دفعہ 365-B ت پ) میں مغویہ فرح مسیح دختر بابر مسیح کو بازیاب کیا اور مقدمے میں ملوث اعجاز مسیح ولد بابر مسیح کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ میمن گوٹھ نے مقدمہ الزام نمبر 265/24 (دفعہ 395 ت پ) میں مفرور ملزم نور محمد عرف حاجی کپتان عرف سیفل کو گرفتار کیا۔
تھانہ شرافی گوٹھ کی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 61/26 (دفعہ 506/34 ت پ بمعہ 25-D ٹیلیگراف ایکٹ) میں مفرور ملزم عادل مشتاق ولد مشتاق احمد کو گرفتار کیا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن نے مقدمہ الزام نمبر 470/25 (دفعہ 302/34 ت پ) میں مفرور ملزمان عبید ولد حسین اور برکت ولد شیر خان کو گرفتار کیا۔
اسی تھانے کی دوسری کارروائی میں مقدمہ الزام نمبر 1674/24 (دفعہ 324/34 ت پ) کے مفرور ملزم امداد ولد محمد عیسی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ گڈاپ سٹی کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 411/26 (دفعہ 389/457/34 ت پ) میں ملوث ملزم شکیل ولد محمد علی کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق بازیاب افراد اور گرفتار ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ تمام مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں