25

ایسٹ زون، بلوچ کالونی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون میں بلوچ کالونی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں دو اسٹریٹ کرمنلز اور ایک شراب فروش شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت حمید اللہ ولد مطیع الرحمان، اسد ولد سجاد اور فدا عباسی ولد فقیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں