جنیوا (ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت کو پاکستان میں ٹریکوما کے خاتمے پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اعلی اعزاز سے نوازا گیا، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا ، مصطفی کمال کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا ، یہ پاکستان کے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ یاد رہے ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے ، جو اگر بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینائی کا سبب بن سکتی ہے ، یہ پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے
49


