18

مدرسے میں مبینہ تشدد سے کمسن طالبعلم جاں بحق، نامزد ملزم گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) مدرسے میں مبینہ تشدد کے نتیجے میں کمسن طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ برکی پولیس نے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری غلام رسول کو گرفتار کیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس کے بعد کامیابی حاصل ہوئی۔ واقعے کی تفتیش پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر دستیاب شواہد کی روشنی میں آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے کمسن طالبعلم علی حیدر کے مقدمے میں قانونی کارروائی تیزی سے جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی تفتیش ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں