19

گلی سے گزرتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

اوکاڑہ(ایچ آراین ڈبلیو)اوکاڑہ میں گلی سے گزرتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم صدر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چلتی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خاتون کو بیڈ ٹچ کر کے فرار ہو گیا تھا، جس پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے درجنوں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس کا روٹ ٹریس کیا گیا۔ جدید تفتیشی حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزم کی شناخت کے بعد کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔

گرفتاری کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں ملزم کا بازو زخمی ہوا، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں