کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) نے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب معین الدین وانی صاحب کو موصول ھونے والی اطلاع پر سچل رینجرز 91 ونگ کی معاونت سے یوسف گوٹھ ٹرمنل پر کامیاب چھاپہ مار کاراوائی کی
یہ مشترکہ آپریشن یوسف گوٹھ بس ٹرمنل میں قائم مختلف گوداموں پر کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اسمگلڈ اشیاء برآمد ھوئی ھیں جن کو ASO نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیا ھے
اسکمڈ ملک پاؤڈر(خشک دودھ)، مضر صحت چھالیہ، اجینوموتو (چائنیز سالٹ)غیر ملکی اسمگلڈ کپڑا ،کاسمیٹکس،ٹائلز، فوڈ آئٹمز ڈٹرجنٹ پاوڈر
ضبط شدہ سامان، 11 مزدا ٹرکوں کے ذریعہ مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی جانچ پڑتال اور حتمی تخمینہ کے لیے ASO کے گودام منتقل کیا گیا ھے کسٹم ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے
مزید تحقیقات جاری ہیں


