7

ایران کا امریکی حملوں کا جواب، بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے

تہران/منامہ(ایچ آراین ڈبلیو) ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں قائم امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ بیان کے مطابق ایرانی نیوی اور ایئر و اسپیس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران پر حالیہ امریکہ کے حملوں کے جواب میں کی گئیں۔ ایرانی حکام کے مطابق حملوں کا مقصد واضح پیغام دینا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔

تاحال بحرین، کویت یا امریکی حکام کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ خطے کی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں