7

سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی شدید مذمت

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بحرین پر ایرانی ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین پر کیے گئے حملے بین الاقوامی قوانین اور عالمی ضابطوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھاتے ہیں اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ سعودی عرب نے بحرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات کا نوٹس لے۔

قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی الگ الگ بیانات میں بحرین کی سلامتی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں