7

مندر میں پوجا کے بعد بندروں کو پھل کھلاتے ہوئے نوبیاہتا خاتون پہاڑی سے گر کر ہلاک

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت میں ایک افسوسناک واقعے میں مندر آنے والی نوبیاہتا خاتون بندروں کو پھل کھلاتے ہوئے پہاڑی سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔

یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا، جہاں 24 سالہ نئی نویلی دلہن پہاڑی کی چوٹی سے کھائی میں جا گری۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی ہے، جس کی گزشتہ ماہ ہی 29 سالہ سریش سے شادی ہوئی تھی۔

سریش بیرونِ ملک ملازمت کرتا ہے اور حال ہی میں وطن واپس آیا تھا، جس کے بعد میاں بیوی نے مقامی مندر میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ پوجا کے بعد دونوں پہاڑی کی چوٹی پر موجود بندروں کو پھل کھلا رہے تھے کہ اچانک بندروں کی تعداد بڑھ گئی۔

بندروں کے اچانک جمع ہونے پر انیتا گھبرا گئی، توازن برقرار نہ رکھ سکی اور پھسل کر کھائی میں جا گری، جہاں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں