گلشنِ اقبال میں نیگلیریا فولیری سے متاثرہ خاتون 23 فروری کو نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشنِ اقبال میں نیگلیریا فولیری سے متاثرہ خاتون 23 فروری کو نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ خاتون میں 18 فروری کو علامات سامنے آئی تھیں ، جس کے بعد 19 فروری کو انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، میڈیا رپورٹ کے مطابق مریضہ میں نیگلیریا کی تصدیق ان کے انتقال کے بعد 24 فروری کو ہوئی۔ واضح رہے کہ نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے پانی میں مناسب کلورین شامل کرنا ضروری ہے۔ نیگلیریا فولیری کے باعث مذکورہ خاتون کا انتقال 2025ء کی اس وائرس سے پہلی ہلاکت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں