کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ماڑی پور کی حدود میں انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایس آئی یو (اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ) نے کارروائی کی، جس دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


