کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ پولیس نے تھانہ مومن آباد کی حدود میں گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران عبدالغفور ولد اکرم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا کی 55 پڑیاں (چار کلوگرام سے زائد) اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔


