14

میمن گوٹھ میں گٹکا ماوا فروشی کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی، مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ملیر کے احکامات کی روشنی میں SDPO میمن گوٹھ، گڈاپ ملیر کی نگرانی میں پولیس نے گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ میمن گوٹھ ملیر کی پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر میمن گوٹھ بازار میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شرجیل ولد ابوبکر میمن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 17 کٹے چھالیہ (کل وزن تقریباً 190 کلوگرام) اور 1 کلوگرام مضرِ صحت تیار شدہ گٹکا ماوا برآمد کیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 232/2026 بجرم دفعہ 8(i)(a) گٹکا ماوا ایکٹ 2019 کے تحت درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ عوام کو صحت کے سنگین خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں